ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل 8 ویں شکست
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔
جواب میں ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار ففٹی کی بدولت ہدف با آسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Multan Sultans secured a 6-wicket win over Rawalpindiz with 8 balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvMS pic.twitter.com/WQkG5GvQci
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 21, 2026
ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یوں ملتان سلطانز 2 اہم پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی یہ مسلسل 8 ویں شکست ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ملتان کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں۔
