عرفات منہاس ڈیبیو میچ میں5وکٹیں لینےوالےپہلےپاکستانی بن گئے
کھیل

عرفات منہاس ڈیبیو میچ میں5وکٹیں لینےوالےپہلےپاکستانی بن گئے

30 May 2026 5,599

کینگروز کا ٹاپ آرڈر عرفات منہاس کی گھومتی گیندیں کھیلنے میں ناکام رہا، عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

اس سے قبل 1984 میں ذاکر خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میتھیو کوہنیمن نے 24 اور الیکس کیری نے 19 رنز بنائے، جوش انگلس نے 13 اور نیتھن ایلس نے 8 رنز بنائے، کیمرون گرین، مارنس لبوشین اور تنویر سنگھا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5، ابرار احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔