تازہ ترین:
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، بلاول بھٹو
تازہ ترین

وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، بلاول بھٹو

03 Aug 2026 8,345

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے، اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔ آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ 10 اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے بلاول کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اف ہم ڈر گئے اب کیا ہوگا۔