تازہ ترین:
فلسطین کے لیے ماہرہ خان کی بڑی کاوش، برطانیہ میں لاکھوں پاؤنڈز کا عطیہ جمع کرلیا
شوبز

فلسطین کے لیے ماہرہ خان کی بڑی کاوش، برطانیہ میں لاکھوں پاؤنڈز کا عطیہ جمع کرلیا

03 Aug 2026 1,413

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے فلسطینی عوام کی امداد کے لیے ایک اہم فلاحی مہم کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جمع کرکے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

ماہرہ خان، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، گزشتہ دنوں مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود تھیں۔

اس دوران انہوں نے مداحوں سے ملاقاتوں کے خصوصی سیشنز کا بھی اہتمام کیا، جہاں سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے لیے مختص کردی گئی۔

اداکارہ ان تقریبات میں دو مختلف دلکش انداز میں نظر آئیں اور ان کے مداحوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے امدادی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق ان تقریبات کے ذریعے مجموعی طور پر 180,000 پاؤنڈ جمع کیے گئے، جو فلسطینی متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ کر دیے گئے ہیں۔