تازہ ترین:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
متفرق خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

03 Aug 2026 4,255
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل گر گئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جانے اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔