تازہ ترین:
ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کی درخواست پر منسوخ کیا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کی درخواست پر منسوخ کیا: ٹرمپ

03 Aug 2026 4,338

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، ٰ یو اے ای ، قطر  اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، ایران کے ساتھ رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا۔معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو تنازع مزید بڑھ سکتاہے