تازہ ترین:
مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا: پیوٹن کی دھمکی
تازہ ترین

مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا: پیوٹن کی دھمکی

12 Aug 2026 3,174

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے  یورپی ممالک کی جانب سے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینا بحری قزاقی قرار دے دیا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ مغربی اور یورپی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے  تو روس بھی اسی انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوگا

روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا وہاں کارروائی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت بڑھا رہا ہے اور آرکٹک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے

مغربی ممالک روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہازوں کوقبضےمیں لینا بحری قزاقی ہے۔

واضح رہے حالیہ مہینوں میں سویڈن، فرانس، برطانیہ اور بیلجیئم نے روس کے شیڈو فلیٹ میں شامل بحری جہازوں کو روکا جبکہ امریکا نے بھی جنوری میں بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔