معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پر جوئے کی پروموشن کیس میں فرد جرم عائد
شوبز

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پر جوئے کی پروموشن کیس میں فرد جرم عائد

10 Feb 2026 9,565

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جن پر آن لائن جوئے کی ویب سائٹس کی پروموشن کا الزام ہے۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان سے صحتِ جرم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکار کر دیا۔

عدالت نے کیس کے گواہوں کو 23 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے تاکہ تفصیلی بیان قلمبند کیا جا سکے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں سعد الرحمان عرف ڈکی اور دیگر افراد پر آن لائن جوئے کی تشہیر اور پروموشن کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔