لیبیا، کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ، دو خواتین ہی بچ سکیں
عالمی خبریں

لیبیا، کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ، دو خواتین ہی بچ سکیں

10 Feb 2026 7,493

لیبیا کے شمال مغربی ساحل کے قریب زووارہ کے شمال میں ایک ربر کی کشتی الٹ گئی، جس میں درجنوں تارکین وطن سوار تھے، اور کم از کم 53 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے زاویہ سے روانہ ہوئی اور چھ گھنٹے بعد الٹ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران صرف دو نائجیرین خواتین کو بچایا جا سکا، جن میں سے ایک نے اپنے شوہر اور دوسری نے اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔

مقامی حکام اور سروائیورز کے مطابق کشتی میں افریقی ممالک سے آنے والے پناہ گزین اور مہاجرین سوار تھے۔

IOM کے Missing Migrants Project کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں مرکزی بحیرہ روم کے خطرناک راستے میں 1,300 سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔

صرف اس سال ہی اب تک کم از کم 484 مہاجرین ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔ جنوری میں شدید موسم کے دوران متعدد ‘انویزیبل’ شپ ریکس کے نتیجے میں 375 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے، جبکہ سینکڑوں کی ہلاکتیں غیر درج شدہ سمجھی جاتی ہیں۔