راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا مگر کیوں؟
شوبز

راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا مگر کیوں؟

11 Feb 2026 1,340

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راکھی نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے دیا اور جیا بچن کے بارے میں سخت ریمارکس بھی دیے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ امیتابھ بچن کو اپنی اہلیہ جیا کے بجائے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ شادی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے جیا بچن کے فیشن سینس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جیا کروڑ پتی ہونے کے باوجود سادہ شلوار قمیض ہی پہنتی ہیں، اور انہیں اپنے اسٹائل اور لک میں تبدیلی لانی چاہیے۔

راکھی نے جیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سالگرہ پر انہیں بلائیں تاکہ وہ انہیں اچھی شلوار قمیض تحفے میں دے سکیں، ساتھ ہی بالوں کی ڈائی اور بوٹاکس کروانے کا مشورہ بھی دیا۔

راکھی نے مزید کہا کہ اگر انہیں امیتابھ کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ریکھا کو ترجیح دیں گی، اور موجودہ ازدواجی صورتحال پر بھی سوال اٹھایا۔