اگر خامنہ ای چاہیں تو صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو سکتی ہے، مارکو روبیو
عالمی خبریں

اگر خامنہ ای چاہیں تو صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو سکتی ہے، مارکو روبیو

15 Feb 2026 3,482

عالمی سفارتی منظرنامے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کے لیے تیار ہیں حتیٰ کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای  براہِ راست ملاقات کی خواہش ظاہر کریں تو بھی۔

میونخ سیکیورٹی کانفرنس  کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے مسائل میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں، میدان میں نہیں۔

ان کے بقول اگر تہران کی جانب سے باضابطہ درخواست آتی ہے تو ملاقات خارج از امکان نہیں۔

روبیو نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے فیصلے کو دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ایران کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جو وسیع تر تنازع کو جنم دے۔