امریکا کی ایران کے خلاف طویل جنگ کی خفیہ تیاریوں کا انکشاف، خبر ایجنسی
عالمی خبریں

امریکا کی ایران کے خلاف طویل جنگ کی خفیہ تیاریوں کا انکشاف، خبر ایجنسی

16 Feb 2026 4,127

عالمی خبر ایجنسی کی ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طور پر ہفتوں تک جاری رہنے والی وسیع عسکری کارروائی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ منصوبہ اس صورت میں فعال ہوگا اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے کا حکم دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ حکمتِ عملی ماضی کی کشیدگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ اور وسیع ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق ممکنہ کارروائی صرف جوہری تنصیبات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ایرانی ریاستی اور سکیورٹی اہداف بھی نشانے پر آ سکتے ہیں، تاہم تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن کو تہران کی ممکنہ جوابی کارروائی کا بھی خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں طویل اور خطرناک تصادم چھڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کا کہنا ہے کہ صدر نے ایران سے متعلق تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں اور حتمی فیصلہ امریکی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔