سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہو گا
عالمی خبریں

سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہو گا

17 Feb 2026 5,332

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد اس سال کے روزوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جبکہ کئی دیگر ممالک نے باضابطہ طور پر رمضان کے پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیا کے ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے ان ممالک میں رمضان 19 فروری 2026 بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔ اسی طرح انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، فرانس، ترکی اور سنگاپور میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔

عمان نے خلیج تعاون کونسل کے پہلے ملک کے طور پر اعلان کیا کہ بدھ 18 فروری شعبان کا آخری دن ہوگا اور جمعرات 19 فروری سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ مفتی کہلان بن نبهان الخروصی نے بتایا کہ فیصلہ طویل عرصے سے رائج سائنسی اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

فرانس میں فلکیاتی شواہد کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پیدا ہوا مگر اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا، اسی بنیاد پر رمضان جمعرات سے شروع ہوگا۔

ترکی کے مذہبی ادارے دیانت نے بھی اعلان کیا کہ پہلی تراویح بدھ کی شام ادا کی جائیں گی اور رمضان جمعرات کو شروع ہوگا۔ سنگاپور میں بھی فلکیاتی مشاہدات کی روشنی میں رمضان کے آغاز کی تصدیق کی گئی ہے۔