غزہ امن فورم کا آغاز، ٹرمپ کی عاصم منیر اور شہباز شریف پر کھل کر تعریف
تازہ ترین

غزہ امن فورم کا آغاز، ٹرمپ کی عاصم منیر اور شہباز شریف پر کھل کر تعریف

19 Feb 2026 5,723

واشنگٹن میں غزہ سے متعلق قائم کیے گئے امن فورم کا پہلا باضابطہ اجلاس شروع ہوگیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتی وفود نے شرکت کی اور عالمی سطح پر امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک مؤثر اور مضبوط فوجی رہنما قرار دیتے ہوئے ان کی امن کوششوں کو سراہا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کاوشوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ عالمی برادری کے تعاون سے متعدد تنازعات میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور امید ظاہر کی کہ غزہ کے معاملے میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے تعمیر نو اور استحکام کے لیے بڑے مالی پیکجز کا اعلان کیا، جن میں امریکا کی جانب سے 10 ارب ڈالر جبکہ امن بورڈ کے اراکین کی طرف سے مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر کی امداد شامل ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی ممالک تعاون کر رہے ہیں۔