حملے کا امکان، امریکی بحری بیڑہ ایران کی سمندری حدود کے قریب پہنچ گیا
تازہ ترین

حملے کا امکان، امریکی بحری بیڑہ ایران کی سمندری حدود کے قریب پہنچ گیا

20 Feb 2026 5,105

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی بحریہ کا جدید ترین اور دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز خطے کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، جس نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

عالمی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ برقرار ہے، جبکہ بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارمز نے تصدیق کی ہے کہ کیریئر اسٹرائیک گروپ آبنائے جبل الطارق عبور کر کے بحیرۂ روم میں داخل ہو چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر یہ بحری بیڑہ مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا گیا، جہاں پہنچنے کے بعد اسے ممکنہ فوجی آپریشنز کیلئے تیار رکھا جائے گا۔

امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو خطے تک پہنچنے میں چند دن لگ سکتے ہیں، جبکہ محکمہ دفاع کی جاری تصاویر میں عرشے سے F/A-18 سپر ہارنیٹ طیاروں کی پرواز امریکی بحریہ کی مکمل آپریشنل تیاریوں کی عکاسی کر رہی ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔