امریکا میں ممکنہ بم سائیکلون کا خطرہ، متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں ایک طاقتور برفانی طوفان بم سائیکلون کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس نے نیویارک سٹی، نیو جرسی، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس اور دیگر ریاستوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
اس طوفان نے بہت زیادہ برف گرا دی ہے بعض علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک برف گر چکی ہے جبکہ ریکارڈ سطح تک ممکنہ برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
طوفان کا مرکز تیزی سے مضبوط ہوا، جس سے اسے ماہرین نے “بم سائیکلون” قرار دیا، یعنی ہوا کا دباؤ بہت تیزی سے کم ہوا طوفان بے حد طاقتور ہے۔
کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیویارک سٹی میں غیر ضروری سڑکوں پر سفر پر پابندی عائد کی گئی، اسکول بند رکھے گئے ہیں، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور فضائی سفر شدید متاثر ہے، بجلی کی فراہمی میں خلل اور عوامی نقل و حمل پر اثرات جاری ہیں، جبکہ سڑکیں شدید برف کی وجہ سے ناقابلِ استعمال ہیں۔
شمال مشرقی امریکہ، خاص طور پر مشرقی ساحل کے شہروں نیویارک، بوسٹن، فلاڈیلفیا، نیو جرسی، کنیکٹی کٹ اور مشرقی میری لینڈ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین موسمیات شہریوں کو گھروں میں رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز، اور خطرناک موسم کے دوران احتیاطی اقدامات کرنے کی تاکید کر رہے ہیں تاکہ حادثات اور نقصان سے بچا جا سکے۔
