عالمی خبریں
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی اور چھپتے پھر رہے ہیں،امریکا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت زخمی اور منظرِ عام سے غائب ہو کر چھپتے پھر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایرانی سرکاری ٹی وی پر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تحریری بیان پڑھ کر سنایا گیا تھا تاہم اس کے ساتھ کوئی ویڈیو یا آڈیو جاری نہیں کی گئی۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صحافیوں کے سامنے یہ سوال اٹھایا کہ ایسا کیوں ہوا ؟ اور خود ہی جواب دیا کہ میرا خیال ہے آپ سب جانتے ہیں، ایسا کیوں ہوا۔
پیٹ ہیگستھ کے بقول نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت خوف زدہ اور زخمی ہیں اور منظر عام پر آنے سے گریز کر رہے ہیں۔
