دبئی اور ابوظبی کی اسٹاک مارکیٹس کریش،120 ارب ڈالر ڈوب گئے
تازہ ترین

دبئی اور ابوظبی کی اسٹاک مارکیٹس کریش،120 ارب ڈالر ڈوب گئے

31 Mar 2026 5,738
ایران پر امریکا اسرائیل جنگ سے دنیا کی معیشتوں کو بڑے مالیاتی نقصانات ہونے لگے۔ 

عرب میڈيا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دبئی اور ابوظبی اسٹاک مارکیٹس میں جنگ کے آغاز سے اب تک 120 ارب ڈالر ڈوب چکے ہیں۔

دوسری جانب تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث  دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو 111 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

ادھر خا م تیل کی سپلائی پر تشویش برقرار ہے۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر میں ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل ہے۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کا اضافہ  ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 900پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کورین کاسپی انڈیکس 4 فیصد سے زائد گرا جبکہ بھارتی اسٹاک ایکسچینج دو فیصد جبکہ جاپانی کی نکئی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصدکی کمی آئی۔