ایران نےجنگ بندی کی درخواست کی،ٹرمپ،ایران نےجھوٹ قراردےدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی رجیم کے صدر نے ابھی جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے ایرانی صدر پہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور زیادہ ذہین ہیں۔آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی فوری ممکن نہیں۔ ٹیلی گراف کو انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ امریکا کو نیٹو سے الگ کرنے پرغورکررہا ہوں یہ اتحادی کاغذی شیر ہیں۔
ایران میں مزید رکنے کی کوئی وجہ نہیں رہی۔ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔
امریکاکا مقصدرجیم چینج نہیں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھااوریہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے دعوےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاوضہ ملنے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
ایران نے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی۔ دشمن کو سزا ملنے تک جنگ جاری رہے گی۔
ترجمان پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے بیان پرردعمل میں کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ آبنائے ہرمز امریکی صدر کے مضحکہ خیز ڈراموں سے نہیں کھلے گی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکااسرائیل کےغلط اندازےاوراشتعال انگیزی کےباعث جنگ میں شامل ہوا
