صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پرزیادہ بڑے حملے کیے جائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
تازہ ترین

صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پرزیادہ بڑے حملے کیے جائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

07 Apr 2026 5,596

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو امریکا دوبارہ کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا، بلکہ اس بار حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ بات پہلے ہی طے ہو چکی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔