تازہ ترین:
مذاکرات کے دوسرے دور میں وفد پاکستان نہیں جائے گا،ایران
عالمی خبریں

مذاکرات کے دوسرے دور میں وفد پاکستان نہیں جائے گا،ایران

20 Apr 2026 4,968

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا۔ ایران کا ابتک مذاکرات میں شرکت کا کوئی پلان نہیں۔

انہوں نے نیوز بریفنگ میں۔ بتایا کہ امریکا اب بھی غیر حقیقی مطالبات پر اصرار کررہا ہے۔ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں۔

امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ امریکا نے دکھا دیاکہ وہ سفارتی عمل آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں۔

امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا۔ ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتادیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا امریکی تجاویز غیرسنجیدہ اور اس کے مطالبات غیرحقیقت پسندانہ ہیں۔

ایران نے اپنے مطالبات کو واضح طور پر بیان کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کرے گا ۔