عالمی خبریں
آبنائےہرمزسےتجارتی جہازہماری شرائط پرگزریں گے،امریکی وزیرجنگ
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ ایران کومذاکرات پرمجبورکرنےکےلیےناکہ بندی سخت کردی ہے۔ آبنائےہرمزسےتجارتی جہازہماری شرائط پرگزریں گے۔
چنددنوں میں ایک اورطیارہ بردارجہازخلیج عمان پہنچ جائےگا۔ ایران کےلیےبہترہوگاوہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے۔
امریکی فوج نےمتعددبحری جہازقبضےمیں لیےاوربھی لیں گے۔ ہمارامقصد واضح ہے،ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیارنہیں بناسکتا۔
پاسداران انقلاب بحری قزاقوں کی طرح اقدامات کررہےہیں۔
جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران اب تک 5 جہازوں پر حملہ کر چکا ہے 2ایسے جہازوں کو قبضے میں لیا گیا جو ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے
