ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہیے، مارکو روبیو
تازہ ترین

ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہیے، مارکو روبیو

08 May 2026 7,150

امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہو جانا چاہیے، ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا

گزشتہ رات ایران پر کیے گئے حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں تھے، اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئے تو ہم جواب دیں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ پوپ لیو کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، حزب اللّٰہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہماری توجہ صرف لبنانی حکومت پر ہے۔