ٹرمپ،شی ملاقات،ماضی کےحریف مستقبل کےحلیف بننے کےخواہاں
تازہ ترین

ٹرمپ،شی ملاقات،ماضی کےحریف مستقبل کےحلیف بننے کےخواہاں

14 May 2026 2,245

ماضی کےحریف مستقبل کے حلیف بننے کےخواہاں ہیں  ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو تاریخی قراردےدیا ۔کہا چین میں زبردست استقبال ہوااور ماضی میں ایسا نہیں دیکھاگیا۔

ایک دوسرے کا احترام ترقی کی پہلی منزل ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہمیں مخالفت کے بجائے تعاون کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر اتفاق ہوا ہے۔

چین امریکا دو بڑی طاقتیں ہیں، حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہیے۔

چینی صدر نے دھمکی بھی دی کہ تائیوان کامسئلہ درست طریقےسے نہ سنبھالا تو امریکا چین کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں ۔