تازہ ترین:
امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری
تازہ ترین

امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری

18 May 2026 9,567

امریکا اور اسرائیل نےایران پر دوبارہ حملے کی تیاری شروع کردی۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کردی۔ 24 گھنٹوں میں درجنوں امریکی کارگو طیارے گولہ بارود لے کر اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

اقدام ایران پر ممکنہ حملے کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔ ادھرامریکا نے ایران کےلیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقررکردی ہیں۔

ایران کے نقصانات کے ازالے کے معاوضہ کے مطالبہ مستردکردیا گیا۔ واشنگٹن نے دوٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔

  افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایک جوہری تنصیب تک محدود کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔ ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف پچیس فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے