یکطرفہ غنڈہ گردی روکنا ہوگی: صدر شی جن پنگ اور پیوٹن کااعلان
تازہ ترین

یکطرفہ غنڈہ گردی روکنا ہوگی: صدر شی جن پنگ اور پیوٹن کااعلان

20 May 2026 8,065

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں عالمی صورتحال اور خطے کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا اس وقت جنگل کے قانون کی طرف واپس بڑھ رہی ہے جہاں طاقتور ممالک اپنے فیصلے دوسروں پر مسلط کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لڑائی کو روکنا انتہائی ضروری ہے اور روس و چین کو تمام یکطرفہ غنڈہ گردی کی کھل کر مخالفت کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اور چین روس تعلقات کی کامیابی کی اصل وجہ سیاسی باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون ہے۔

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات مثبت اور تیز رفتار پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس اور چین کے مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری اس وقت عالمی استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔