مودی امریکی صدر سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے
فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نریندر مودی ہاتھ میں پرچی تھامے بیٹھے رہے۔
कौन कहता है मोदी जी बिना टेलीप्रॉम्पटर के एक शब्द नहीं बोल सकते?
इस वीडियो को देखिए – बिना टेलीप्रॉम्पटर के धड़ाधड़ बोल रहे हैं. pic.twitter.com/1EP6s48wxj
— Ranvijay Singh (@ranvijaylive) June 17, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر کام جاری ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا بھارت کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ان پر حملہ ہوا تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا، ’اگر کوئی اس شخص (مودی) پر حملہ کرے گا تو ہم وہاں ہوں گے‘۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی نیا رہنما آتا ہے تو پھر صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔
