تازہ ترین:
لبنان؛ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا
عالمی خبریں

لبنان؛ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا

19 Jun 2026 5,058

حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنان میں کئی گھنٹوں تک جاری شدید جھڑپوں اور جانی نقصان کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی شام 4 بجے سے نافذ العمل ہو گئی۔

یہ بات رائٹرز کو حزب اللہ کے دو اہم اور مصدقہ ذرائع نے بتائی، ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کے نفاذ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر اپنی جانب سے عمل درآمد شروع کر دیا۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

یہ معاہدہ امریکا اور قطر کی ثالثی سے طے پایا،جبکہ ایران نے بھی مذاکرات کو کامیاب بنانے میں معاون کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی ذرائع نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پیش رفت کا مقصد لبنان میں جاری لڑائی کو روکنا اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں یہ جنگ بندی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حزب اللہ کے حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے

اس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور سخت گیر یہودی وزرا نے طاقت ور حملوں کی دھمکی دی ہے۔

گزشتہ ایک روز کے دوران حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے 6 اہلکار مارے گئے جن میں بٹالین کمانڈر بھی شامل ہے جب کہ 12 اہلکار زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔