تازہ ترین:
ایران کیخلاف جارحیت پر امریکی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،محسن رضائی
عالمی خبریں

ایران کیخلاف جارحیت پر امریکی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،محسن رضائی

27 Aug 2026 3,871

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو  امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

محسن رضائی نے تہران میں قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں کیونکہ واشنگٹن ماضی میں کئی مرتبہ سفارت کاری اور مذاکرات کو دھوکا دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو تہران امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائے گاجو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے محسن رضائی نے کہا کہ ایران اسے دوبارہ کھولنے سے پہلے امریکا سے اپنی شرائط پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کی جانب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے بعد ہی ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولےگا۔