امریکا24گھنٹوں میں ایران پرحملہ کرسکتاہے
تازہ ترین

امریکا24گھنٹوں میں ایران پرحملہ کرسکتاہے

15 Jan 2026 7,500

امریکا چوبیس گھنٹے کےدوران ایران پر حملہ کرسکتا ہے ۔۔ یورپی حکام نے بڑا دعویٰ کردیا ۔۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرزکو بتایا کہ امریکا کی ایران میں ممکنہ کارروائی قریب ہےلیکن کوئی طے شدہ شیڈول واضح نہیں ۔۔

پینٹاگون نےڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے متعددآپشنز پیش کردیے ۔ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سائٹس، سائبر حملے اور سیکیورٹی اہداف کونشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔۔

روز ویلٹ بحیرہ احمر میں داخل ہوچکا ہے ۔۔ سعودی عرب،قطراوراومان نے امریکا کوخبردار کیا ہے کہ اگرایران پر حملہ کیا تو عالمی مارکیٹ ہل جائےگی اورامریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔۔

وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی ہے۔۔