ٹرمپ کا ایران پر فوری حملے کےفیصلے پریوٹرن
خلیجی ممالک کا سفارتی دباؤ ۔ ایرانی جوابی حملے کاخوف یا کچھ اور؟ ٹرمپ کی ایران پر فوری حملے کےفیصلے پرنظرثانی۔۔ یوٹرن لیتے ہوئے بولے پہلے ایران کا عمل دیکھیں گے۔۔
فی الحال ایران میں قیادت کی تبدیلی کا مرحلہ نہیں آیا ۔۔ ایران کے اپوزیشن رہنما رضا پہلوی کی عوامی مقبولیت پربھی سوالات اٹھادیے ۔۔ کہا ۔۔ معلوم نہیں کہ رضا پہلوی کو عوامی حمایت حاصل ہے یا نہیں ۔۔
ایران کی مذہبی حکومت گِرسکتی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران میں پھانسیاں روک دی گئی ہیں ۔۔
باور کرایا کہ اگر ایرانی حکومت نے عوام کو پھانسیاں دینا کا سوچا بھی تو بہت ناراض ہوں گا۔
ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد کھول دی ۔ ایران نے صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ایڈوائزی جاری کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے سےمتعلق خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ایسی کسی کارروائی کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔
