امریکی دباؤ کا غیر معمولی جواب دیں گے، ایران کا دوٹوک انتباہ
تازہ ترین

امریکی دباؤ کا غیر معمولی جواب دیں گے، ایران کا دوٹوک انتباہ

28 Jan 2026 8,597

 اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی یا سیاسی دباؤ بڑھایا گیا تو اس کا ردعمل ایسا ہوگا جو ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ تہران اب بھی بات چیت کا حامی ہے، مگر دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

آج جاری ہونے والے بیان میں ایرانی مشن نے کہا کہ ایران باہمی احترام، مساوی مفادات اور انصاف کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر امریکا نے طاقت کا راستہ اختیار کیا تو ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور ایسا جواب دے گا جو تاریخ میں مثال بن جائے گا۔

ایرانی بیان میں امریکا کی سابقہ جنگی مہمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت نے امریکا کو سات کھرب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان پہنچایا جبکہ سات ہزار سے زیادہ امریکی فوجی مارے گئے، جو طاقت کے استعمال کی بھاری قیمت کی واضح مثال ہے۔