جوہری معاہدہ کرو ورنہ اگلا حملہ تباہ کن ہوگا، ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی
تازہ ترین

جوہری معاہدہ کرو ورنہ اگلا حملہ تباہ کن ہوگا، ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی

28 Jan 2026 2,797

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل کی توسط سے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے فوری طور پر جوہری معاہدے پر مذاکرات شروع نہ کیے تو امریکا کا اگلا فوجی حملہ پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں امید ہے ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ اور مساوی جوہری معاہدہ کرے گا، جس میں کسی صورت جوہری ہتھیار شامل نہ ہوں۔ ٹرمپ کے مطابق وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اب فیصلہ کن لمحہ آ چکا ہے۔

امریکی صدر نے یاد دلایا کہ ان کی گزشتہ وارننگ کے بعد جون میں امریکا نے فوجی کارروائی کی تھی اور خبردار کیا کہ آئندہ کارروائی اس سے کہیں زیادہ شدید ہوگی۔ ٹرمپ نے یہ بھی دہرایا کہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی سمت بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔